پاکستان کرکٹ ٹیم ولڈکپ میں اپنا سفر ختم کرنے کے بعد 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے دبئی سے بنگلادیش پہنچ گئی ہے
ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ افتخار احمد قومی اسکواڈ کے ہمراہ دبئی سے بنگلہ دیش روانہ ہو گئے، اسکواڈ بنگلہ دیش میں ایک روز قرنطینہ کرنے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے اس کے علاوہ پاکستان ٹیم بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Pakistan team departs from Dubai to Dhaka for three T20I and two Test match series against Bangladesh which begins on 19 November.#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/0lJqAHFYie
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 12, 2021
یاد رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قومی اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے،محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے گفتگو کے بعد اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لیے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔