فضائی ٹیکسی وولو سٹی کی کامیاب آزمائشی پرواز

18  اپریل‬‮  2022

وولوکاپٹر نے کامیابی کے ساتھ کامیابی کے اپنی فُل سائز مکمل برقی ولوسٹی ایئر ٹیکسی کی آزمائشی پرواز مکمل کرلی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ شہری سفر کو بدل کر رکھ دے گی۔

عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے اس وہیکل نے پیرس کے قریب پونٹوئیس ایئر فیلڈ سے دسمبر کی کسی صبح پرواز بھری۔اس ہفتے جاری ہونے والی پرواز کی ویڈیو میں اس کو ہوا میں ایک منٹ تک اڑتے رہنے کے دوران عام ہیلی کاپٹر کی طرح مستحکم دیکھا گیا۔

جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایک کمپنی میں رہتے ہوئے بوئینگ، لُفتتھانزا اور اُوبر بننا چاہتی ہے۔کمپنی اپنی وولو سٹی ایئر ٹیکسی کو 2024 میں پیرس اولمپکس میں مسافروں کو خدمات دینے کے لیے تیاری کر رہی ہے۔

وولو کاپٹر نے اپنی وولو سٹی کا خیال پہلی بار 2015 میں پیش کیا تھا۔ تب سے اب تک اس کے کئی نمونے بنائے جا چکے ہیں اور 1500 آزمائشی پروازیں اڑائی جا چکی ہیں۔تاہم، کمپنی اب یہ طے کر چکی ہے کہ ایئر کرافٹ کی حتمی کانفیگریشن کیا ہوگی۔کمپنی کا کہنا تھا کہ وولو کاپٹر ٹیکسیاں لوگوں کے لیے فضائی سواری چند اسمارٹ فون کلکس کے فاصلے پر ہوگی۔ان ٹیکسیوں کی ٹاپ اسپیڈ 68 میل فی گھنٹہ ہے اور یہ 22 میل کے فاصلے تک سفر کر سکتی ہیں، جو چھوٹی شہری پروازوں کے لیے موزوں ہو گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved