علیحدگی پسند باغیوں کا بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ، کرنل سمیت 7 افراد ہلاک

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

بھارتی ریاست منی پور میں  مسلح باغیوں نے فوج کی گاڑی پر حملہ کر کے 5 فوجیوں سمیت 7 افراد کو ہلاک کر دیا

عالمی میڈیا کے مطابق آسام رائفلز یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر اہل خانہ سمیت اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ اچانک گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ بھارتی ریاست منی پور میں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر گاڑی پر حملے میں 5 فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد چل بسے۔

ہلاک ہونے والوں میں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر تھری پاٹھی، ان کی اہلیہ انوجا اور بیٹے ابیر سمیت 4 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں علیحدگی پسند عسکری جماعت پیپلز لبریشن آرمی ایسے حملوں میں ملوث رہی ہے۔دوسری طرف ریاستی وزیراعلیٰ نے بتایا کہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈنگ آفیسر اہل خانہ سمیت اپنی گاڑی میں جارہے تھے جب کہ ان کی حفاظت کے لیے ایک فوجی گاڑی بھی ہمراہ تھی جن میں 3 سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔

واضح رہے کہ بھارت کی شمالی ریاستوں میں کئی علیحدگی پسند عسکری جماعتیں متحرک ہیں جن کے ساتھ سیکیورٹی اداروں کی جھڑپیں معمول کی بات ہیں اور مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved