پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 606ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 33 ہزار 767 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 263 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 11 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1114 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 14 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 33,767
Positive Cases: 263
Positivity %: 0.77%
Deaths : 11
Patients on Critical Care: 1114— NCOC (@OfficialNcoc) November 14, 2021