پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام الناس کو آگاہ کیا ہے کہ 21 اپریل کو صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022ءکو صبح 2 بجے سے صبح 7 بجے تک کی جائے گی۔ اس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو صرف مذکورہ وقت کے دوران رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ‘
پی ٹی اے کے مطابق بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کیلئے متبادل اقدامات کئے جائیں گی اور انٹرنیٹ سروس کی مکمل بحالی کو جلد از جلد یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔