وزن کم کرنے والی روٹی کی آسان ترکیب جانئیے اور وزن میں کمی کو یقینی بنائیے

21  اپریل‬‮  2022

آج کل مرد اور خواتین دونوں ہی اپنے وزن پر کنٹرول رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ سمارٹ بھی نظر آئیں اور اس کے لیے وہ تیل ، مصالحوں والی غذا اور میٹھی اشیا کے استعمال سے بھی گریز کرتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو وزن کم کرنے والی روٹی کے بارے میں بتائیں گے جس سے نہ صرف آپ کا وزن کم ہوگا بلکہ آپ اس کے استعمال سے صحت مند بھی رہیں گے۔

جو میں فائبر کی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اکثر لوگ ناشتے میں جو کا دلیہ کھاتے ہیں۔ ہم کھانے میں روٹی تو روز ہی کھاتے ہیں تو کیوں نہ ایسی روٹی کھائی جائے جس سے وزن میں بھی کمی آجائے۔

وزن کم کرنے والی روٹی بنانے کا طریقہ

ایک کپ جو لیں اور اسے گرائینڈر میں پیس لیں۔اس کے بعد اسے باریک چھنی سے چھان کر الگ رکھ دیں۔

دوسری جانب ایک پتیلی میں ایک کپ پانی لیں اس میں 1 کھانے کا چمچ تیل ڈالیں اور حسبِ ضرورت نمک شامل کرنے کے بعد ابال آنے تک پکا لیں۔گرم پانی میں پِسا ہوا جو کا آٹا شامل کریں اور آمیزے کو اچھی طرح مِلا لیں، آٹا تیار ہو جائے گا۔اب اس آٹے کی روٹی بنا لیں اور کھانے میں پیش کریں۔

ایک کپ جو سے تقریباً 9 سے 10 روٹیاں بن جائیں گی۔ اس روٹی کو آپ روز کھا سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved