گوگل سیکیورٹی کو بائی پاس کرنے والا منفرد فیچر

21  اپریل‬‮  2022

اوپن سورس ویب براؤزربریونے اپنے استعمال کنندگان کوگوگل کے اے ایم پی (ایکسیلیریٹڈ موبائل پیجز) کوبائی پاس کرنے کا اہل بنا دیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق پرائیویسی پرفوکس کرنے والے ویب براؤزربریونے اپنے ’ بریو نائٹلی‘ اور بی ٹا ورژن میں گوگل پیجزکوڈی ایمپ کرنے کا فیچرجاری کردیا ہے۔

بریوکی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس نئے فیچرکی بدولت کسی بھی ویب سائٹ کا وزٹ کرنے والا استعمال کنندہ خود کارطریقے سے گوگل کے اے ایم پی صفحات کوبائی پاس کرتے ہوئے مواد( کانٹینٹ) کے اوریجنل سورس تک براہ راست رسائی حاصل کرسکے گا۔

کمپنی کے مطابق گوگل کا ایکسیلیریٹڈ موبائل پیجزفریم ورک صارف کی پرائیویسی، سیکیورٹی اورانٹرنیٹ ایکسپیئرنس کونقصان پہنچاتے ہوئے گوگل کی اجارہ داری کوفروغ دیتا ہے۔

بریوکا یہ فیچرپبلشرکی ویب سائٹ پراستعمال کنندگان کو ری راؤٹ کردیتا ہے۔

بریوبراؤزر کا یہ نیا فیچرلنکس کو دوبارہ لکھتے ہوئے استعمال کنندگان کواے ایم پی صفحات سے نان اے ایم پی صفحات پرمنتقل کردیتا ہے۔

اس حوالے سے بریو کا کہنا ہے کہ اس فیچرکوجلد ہی 1.38 ڈیسک ٹاپ اوراینڈروئیڈ ورژن پرفعال کردیا جائے گا۔ جب کہ کرومیم بیسڈ براؤزرپرجلد ہی آئی اوایس کے لیے ڈی ایمپ فیچرکوبھی جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved