بھارت چین کارڈ کھیلنا بند کر دے، یہ اس کیلئے تباہ کن ہو گا، رپورٹ

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

چینی جریدے سی جی ٹی این کی رپورٹ میں کہا گیا بھارت عالمی برادری میں چین کے خلاف پراپیگنڈے کے ذریعے چین کارڈ کھیلنا بند کرے، یہ بھارت کیلئے تباہ کن ہو گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت کےچیف آف ڈیفنس بپن راوت نے کہا تھا کہ چین بھارت کی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ  چین اور بھارت کے فوجی کورکمانڈرز کی گذشتہ مہینے ہونے والی میٹنگ بلا نتیجہ ختم ہونے کے بعد چین نے بھارتی سرحد کے 3488 کلو میٹر کے علاقے پر اپنے فوجی تعینات کر دئیے ہیں اور ہمالیہ بارڈر پر فوجی تعمیرات کے ساتھ جنگی سازوسامان بھی بھیج دیا ہے۔

چینی جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرحدی تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنا دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے، لیکن اس کے ساتھ بیجنگ کو نئی دہلی کی امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک کے اشتراک سے بیان بازیاں قبول نہیں۔

چینی جریدے گلوبل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نئی دہلی نے اپنے جدید ترین براہموس میزائل چین کے ساتھ سرحدپر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اقدامات بھارت کے ساتھ تناؤ میں مزید اضافہ کریں گے، جو کہ بھارت کیلئے بھاری نقصان کا باعث بنے گا کیونکہ بھارت چین کے طاقت کو لیکر مغالطے کا شکار ہے۔

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کے بیان کا حوالہ دیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت کے اقدامات کسی بھی وقت سرحد پر جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، جس کی چین نے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved