زوم نے آن لائن میٹنگ میں فزیکل فیچربھی شامل کردیے

22  اپریل‬‮  2022

عالمگیروبا کورونا کے دوران لگنے والے لاک ڈاؤن نے دنیا بھرکوآن لائن میٹنگ یا کلاس کی ایک نئی اصطلاح سے روشناس کرایا، جس کے لیے سب سے زیادہ زوم ایپلی کیشن کواستعمال کیا گیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک راڈارکے مطابق زوم نے کچھ عرصے قبل میٹنگ کے فیچرکونئی اپ ڈیٹس کے ساتھ زیادہ موثربنا تے ہوئے ویڈیوکالنگ فیچرمیں کچھ اہم تبدیلیاں کیں تھی، جس کے ذریعے میٹنگ کے ہوسٹ (میزبان) کوزیادہ با اختیاربنایا گیا۔

اب زوم اپنےکالنگ فیچرمیں ایک اوراہم فیچرشامل کرنے پرکام کررہا ہے۔ اس اہم فیچر کے ذریعے استعمال کنندگان ویڈیوکالزمیں جسمانی حرکات و سکنات بھی ظاہرکرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق ویڈیوکانفرنسگ پلیٹ فارم زوم اس فیچر کو اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جیسٹرریکگنیشن( حرکات و سکنات کی شناخت کرنے والے ) کے نام سے شامل کرے گا۔

اس فیچرکی بدولت استعمال کنندگان زیادہ آسانی سے ویڈیو کال میں شریک افراد کی توجہ حاصل کرسکیں گے۔فی الحال اس فیچر کے تحت دوحرکات شامل کی جائیں گی جس میں تھمپس اپ اور ہاتھ اٹھانا شامل ہے۔

زوم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیچرابھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور جلد ہی اسے آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک یہ بات واضح نہیں کی گئی ہے کہ اینڈروئیڈ اورآئی اوایس صارفین کے لیے اسے کب تک جاری کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved