اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو ادراک ہونا چاہیے کہ پاکستان سمیت کسی ملک کو بھی طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کی جلدی نہیں ہے۔
اگر طالبان چاہتے ہیں کہ ان کی حکومت کو تسلیم کیا جائے تو انہیں عالمی برادری کے تحفظات کا خیال اور ان کی رائے کو تسلیم کرنا ہو گا۔ افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے ہماری تجویز ہے کہ وہ جامع حکومت کا قیام عمل میں لائیں۔ امید ہے طالبان عالمی برادری کیساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور خواتین کو تعلیم سمیت دیگر حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ طالبان کے بیانات یہی ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اس کے خلاف نہیں جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکہ اوردیگر ممالک پر زور دیا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے 9 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کو جاری کیا جائے تاکہ وہ رقم افغان عوام پر خرچ ہو سکے۔
Met with @UN correspondents today & shared my intention to highlight Pakistan’s perspectives on a number of issues at #UNGA, in particular on the need for equitable socio-economic development, stabilisation of #Afghanistan and a just resolution of the Jammu & Kashmir dispute. pic.twitter.com/GO3NAFeltq
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) September 21, 2021
وزیر خارجہ کانیو یارک میں اقوام متحدہ کے سربراہان اور مختلف ممالک کے ہم منصبوں کیساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہےمزید وہ کونسل آن فارن ریلیشنز کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان مصروفیات کے باعث جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کریں گے۔
High-level segment of 76th Session of UN General Assembly is going to be held from 21-27 September 2021 in New York. PM @ImranKhanPTI will deliver the policy address outlining Pakistan’s perspective on key global and regional issues. #UNGA #UNGA76 @UN
🇵🇰🤝🇺🇳 pic.twitter.com/DbDAahdhPH
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) September 20, 2021
Good to be in New York for #UNGA76 where PM @ImranKhanPTI will deliver Pakistan’s policy address virtually. Pleased to be participating in various high-level meetings and side events, along with holding a diversity of bilateral meetings with my counterparts and UN leadership.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) September 21, 2021