سی این این کا آئندہ ماہ سے اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان

24  اپریل‬‮  2022

ایک پرانی کہاوت ہے کہ ’ جس کا کام اسی کو ساجھے‘ اور یہ کہاوت امریکا کے نشریاتی ادارے سی این این پرپورا اترتی ہے۔

دنیا بھرمیں شہرت کے حامل اس امریکی نشریاتی ادارے نےاسٹریمنگ پلیٹ فارم کی مقبولیت کودیکھتے ہوئے کچھ ہفتے قبل ’ سی این این پلس‘ کے نام سے اپنی اسٹریمنگ نیوزسروس متعارف کرائی تھی۔ تاہم تین ہفتے بعد ہی اسے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمزکے مطابق اس سروس کا 29 مارچ 2022 کوباضابطہ آغازکیا گیا تھا۔ نئے سسکرائبرز کے لیے 50 فیصد رعایت کے ساتھ اس کی ماہانہ سبسکرپشن فیس5 ڈالر99 سینٹ رکھی گئی تھی۔سی این این کی جانب سے اسٹریمنگ سروس کوشروع کرتےہی ایک لاکھ سے زائد افراد نے اسے سسکرائب کرلیا تھا۔

سی این این کے برائن اسٹیلٹراوراولیورڈارسی نے سی این این پلس کوبند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہماری اسٹریمنگ سروس کو سسکرائب کرنے والے تمام صارفین کو ان کی رقم واپس کردی جائے گی۔‘

سی این این کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکرس لیچ کا اس بابت کہنا ہے کہ اس سروس کو 30 اپریل سے بند کردیا جائے گا۔ جب کہ اس کے کچھ مواد ( کانٹینٹ) کوذیلی کمپنی وارنربرادرزکے پلیٹ فارم ڈسکوری پرمنتقل کردیا جائے۔ کہ باقی کچھ مواد کے لیے ایچ بی اومیکس پررکھا جائے گا

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved