بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2021

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

 بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز2 میچز پر مشتمل ہو گی، جس کا پہلا میچ 26 سے 30 نومبر تک چٹاگانگ جبکہ دوسرا  میچ 4  سے 8 دسمبر تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ 20 کھلاڑیوں میں بابر اعظم بطور کپتان اور محمد رضوان بطور نائب کپتان سمیت فواد عالم، بلال آصف،  امام الحق، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، کامران غلام، سعود شکیل، سرفراز احمد، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، زاہد محمود،  ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان کے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ انجری کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے، ان کی جگہ بلال آصف کو 20 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یاسر شاہ کونیشنل ٹی20 کپ کے دوران انگوٹھے پر بال لگی تھی جس کی وجہ سے وہ اب تک مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے۔ اس کے علاوہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved