پودینے کو پانی میں ڈال کر پیئے اور پھر کمال دیکھیں

25  اپریل‬‮  2022

پودینہ ایک قدرتی فریشنر ہے جو آپ کے منہ کے ذائقے کے ساتھ ساتھ دماغ کو تازگی فراہم کرتا ہے اور جسم کے لیے بہت مفید بھی ہے۔

پودینے میں کیلوریز، فائبرز، وٹامنز، آئرن، مینگنیز اور فولیٹ پایا جاتا ہے۔پودینے کا پانی پینا آپ کی زندگی میں کیا بڑی تبدیلیاں لا سکتا ہے، آئیں جانتے ہیں۔

فوائد:

  • گرمی میں پودینے کا پانی ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے۔
    • چہرے کے داغ دھبے، جھائیوں اور دانوں سے جلد کو محفوظ کرتا ہے۔
    • میٹابولزم بڑھاتا ہے اور آپ کے نظامِ ہاضمہ کے مسائل میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
    • جسمانی تھکاوٹ اور سستی کو دور بھگانے میں مدد دیتا ہے۔
    • سر درد کی شکایت میں بھی مفید ہے۔
    • نظامِ تنفس کو بہتر بناتا ہے۔
    • بے جان پودوں میں اس کا پانی ڈال دیا جائے تو وہ مہک اٹھتے ہیں۔
    • ڈپریشن اور نیند نہ آنے کی بیماری میں پودینے کا پانی پینا فائدہ دیتا ہے۔

پودینے کا پانی بنانے کا طریقہ:

اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں پودینے کے چار سے پانچ پتے ڈال کر کچھ دیر چھوڑ دیں اور پھر اس کو پی لیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved