جوڑوں کا درد ایک عام بیماری بن گئی ہے جس میں صرف خواتین ہی نہیں مردوں میں بھی یہ درد بڑھنے لگا ہے جس کی وجہ سے چلنے پھرنے، اٹھنے بیٹھنے یہاں تک کہ لیٹتے وقت بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسے ہم گٹھیا کا درد بھی کہتے ہیں۔
ادرک کا استعمال کیسے کیا جائے؟
- کھانا بنانے میں:
ادرک استعمال کرنے کا عام طریقہ تو ہم سب کو معلوم ہے کیونکہ کھانوں کا ذائقہ ادرک کے بغیر ادھورا ہے۔ اس لئے کھانا بنانے میں تو اس کو لازمی استعمال کریں تاکہ کھانے کی غذائیت کے ساتھ ساتھ ادرک کی غذائیت بھی آپ کو مل سکے۔
یونیورسٹی آف جورجیا کی تحقیق کے مطابق سبزیوں اور گوشت کے ساتھ ادرک کا استعمال آپ کی صحت کے لئے مفید ہے یہ آپ کے جسم کو جراثیم کے حملوں سے بچانے میں بھی مددگار ہے اور جوڑوں کے درد کو کنٹرول کرنے کا عام ذریعہ بھی ہے۔
- ادرک کا جوس:
ادرک کا جوس انرجی ڈرنکس کی طرح فوری کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس میں کیلشیم اور اینٹی آکسیڈینڈس کی ایک جامع مقدار ہوتی ہے اس لئے آپ روزانہ کا معمول بنا کر اس جوس کو پیئیں تو آپ گٹھیا کے درد کے علاوہ بھی دیگر کئی مسائل سے بچ سکیں۔
بنانے کا طریقہ:
ایک انچ ادرک کا ٹکڑا لیں اس کو دھو کر چھیل لیں اور اس کے مذید چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں اس کے بعد اس کو بلینڈر میں ڈالیں ساتھ ہی ایک گلاس پانی اور دو لیموں کا رس شامل کریں۔
لیجیئے تیار ہے جوڑوں کے درد کی سستی سی دوائی۔
اب آپ اس کو روزانہ نہارمنہ پیئیں یا پھر دن میں کسی بھی وقت یہ آپ کی صحت کے لئے ہر طرح مفید ہے۔
- ادرک کے تیل کا مساج:
ادرک کا تیل ریلکسنٹ کے طور پر کام کرتا ہے جس سے اگر سر میں مالش کریں تو سر درد کنٹرول ہوگا، کمر درد، پیٹ درد غرضیکہ کسی بھی درد کی شکایت میں کریں یہ آپ کو فائدہ دے گا۔
اطالوی ماہرین کا کہنا ہےکہ ادرک کا تیل ان تمام مسائل کے لئے مفید ہے جن میں سوزش یا جلن اور درد کی شدت زیادہ ہو، اور گٹھیا بھی ان میں سے ایک ہے۔ آپ اپنے جوڑوں میں روزانہ دو وقت ادرک کے تیل کی مالش کریں اور ہفتہ بھر میں اس کے نتائج سے فائدہ اٹھائیں۔
استعمال:
ادرک کے تیل کو براہِ راست آپ استعمال کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ کو گھٹنوں میں کوئی چوٹ یا زخم بھی ہے تو اس میں زیتون کا تیل مکس کرکے لگالیں اس سے زخم بھی بھر جائے گا اور درد کی شدت میں بھی کمی آجائے گی۔