ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں مارچ 2022 کے دوران 1.73 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق فروری 2022ء کے اختتام پر صارفین کی تعداد 111.38 ملین تھی جو مارچ 2022ء کے اختتام پر 113.11 ملین تک پہنچ گئی۔ اس طرح مارچ 2022ء کے دوران تھری اور فور جی صارفین کی ملکی تعداد میں 1.73 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح موبائل فون صارفین کی تعداد بھی ایک ماہ میں 1.79 ملین اضافہ سے فروری 2022ء کی 191.63 کے مقابلہ میں مارچ 2022ء کے اختتام پر 193.42 ملین تک بڑھ گئی۔