قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لوگوں پر زندگی تنگ ہو چکی ہے، مہنگائی اور گورننس کی بری حالت پر آسمان بھی رو رہا ہے۔ حکومت بتائے کہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئیں، 3 سالوں میں تو 50 لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے۔ آپ نے معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا، غریب کا چولہا ٹھنڈا ہو گیا، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں تھی۔
آپ نے تو قرضوں لے لے کر ہی عوام کو مار دیا ہے، اتنے قرضوں کے باوجود ایک دھیلےکا منصوبہ شروع نہیں کیا۔ نوازشریف کے دور میں ترقی ہوئی لیکن اسے پانامہ کی بجائے اقامے پر سزا سنا دی۔