قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مندوب کی نشست کیلئے طالبان حکومت تمام قانونی شرائط پوری کرتی ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ قانونی تقاضوں کو سیاسی ترجیحات سے بالاتر رکھا جائے گا۔
سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ کہ قدرتی وسائل کی تلاش اور معدنیات نکالنے کیلئے امریکہ کے ساتھ ہونے والے دوحہ معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں۔ افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف کاروائی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، موجودہ حکومت کی پورے ملک میں حاکمیت اور رٹ قائم ہے اورہمیں عوام کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔
2/3
for explorations and extractions of natural resources. We are abiding by the Doha Agreement, not to allow any one to use the soil of Afghanistan against any other country. The current government has sovereignty and writ all over the country and has support of the people,— Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) November 16, 2021