امریکہ جوہری مذاکرات سے قبل ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ کرے، ترکی

16  ‬‮نومبر‬‮  2021

ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیاں نا انصافی پر مبنی ہیں، امید ہے کہ ویانا میں عنقریب شروع ہونے والے ایٹمی مذاکرات میں ایران پر پابندیاں ختم ہوں گی۔

ترک وزیر خارجہ نے تہران میں ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایران پر یکطرفہ معاشی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں اور 2015ء کے جوہری معاہدے کو ختم کرنے والے ملک کو دوبارہ حصہ بنناچاہیے۔

چاوش اولو نے صوبہ ہرمزگان میں آنے والے زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کیلئے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی برادر ملک ایران کو ضروری مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا  کہ انہوں نے اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے 7ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا، اورایرانی ہم منصب کے ساتھ دہشت گردی، نقل مکانی اور انسانی اسمگلنگ جیسے سیکورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور دیگر عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ اپنے خطے میں بھی اپنا تعاون چاہتے ہیں۔

اس موقع پر اہران کے وزیر خارجہ عبداللہیان نے کہا کہ بہت سے علاقائی مسائل پر ترکی اور ایران کے موقف میں یکسانیت پائی جاتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ترک وزیر کارجہ کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت دیگر مسائل پر مفید بات چیت ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved