واٹس ایپ کا گروپ کالز میں اہم فیچر کا اضافہ

28  اپریل‬‮  2022

پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے گروپ کالز کے فیچر میں مزید آسانی کردی۔

گزشتہ ہفتے ہی واٹس ایپ نے اپنے استعمال کنندگان کے لیے کمیونٹی فیچرکا اعلان کیا تھا۔ جس کا مقصد موثرروابط کے لیے یکساں نوعیت کے حامل مختلف واٹس ایپ گروپس کو ایک ہی کمیونٹی میں رکھنا ہے۔

آج واٹس ایپ نے گروپ کالزفیچرمیں اہم تبدیلی کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد صارفین بیک وقت 32 افراد کو گروپ وائس کال میں شریک کرسکتے ہیں۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق اس اقدام کا مقصد واٹس ایپ کے کمیونیٹی فیچرکومزید توسیع دینا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے آخری بار2020 میں گروپ کال میں شریک افراد کی تعداد کو4 سے بڑھا کر 8 کردیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے مزید کچھ منفرد اورکارآمد فیچرزپرکام کررہا ہے جن میں سے کچھ ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہیں تو کچھ کی بی ٹا ٹیسٹنگ جاری ہے۔

ان فیچرزمیں میسیجزری ایکشنز، بڑی فائلزکی شیئرنگ، ڈس اپیئرنگ میسجزکو محفوظ کرنے، لوکیشن اسٹیکرکا ازسرنو ڈیزائن اورپرائیویسی سیٹنگ میں نئی تبدیلیاں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ابھی یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے اور امید ہے کہ آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اسے شامل کردیا جائے گا۔

تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس فیچرکوصرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا یا ایپل صارفین بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved