قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ای وی ایم الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہیں بلکہ ایول وشیس مشین (یعنی شیطانی مشین) ہے۔
آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے ہی یہ ایوان اور 22 کروڑ عوام دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں، یہ سلیکٹڈ حکومت اب عوام کے پاس ووٹ کیلئے نہیں جا سکتی کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عوام ان کو ووٹ نہیں دیں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے یہ سلیکٹڈ حکومت اپنی معیاد کو طول دینا چاہتی ہے۔
قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ 2018ء کے انتخابات میں آر ٹی ایس خراب ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک دھاندلی زدہ حکومت وجود میں آئی، اور اب دھاندلی کے حربوں کے طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین لائی جا رہی ہے جو کہ ایول وشیس مشین ہے۔
ای وی ایم مشین کیا ہے؛’ایول وشیس مشین‘
آر ٹی ایس روڑ ٹرانسپورٹ سسٹم خراب ہو گیا تھا جس کے ذریعے دھاندلی زدہ حکومت مادرِ وجود میں آئی:@CMShehbaz pic.twitter.com/iI8MvoRxZ6— PML(N) (@pmln_org) November 17, 2021
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کو داد دیتا ہوں کہ وہ حکومتی دباؤ میں نہیں آئے، حکومت اور اس کے اتحادی بلز کو بلڈوزکرانا چاہتے ہیں، پہلے حکومت کے اتحادی انکاری تھے تو اجلاس موخر کر دیا گیا تھا۔