مسلم لیگ (ن) ملتان ڈویژن کے تنظیمی اجلااس سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات نے واضح کر دیا کہ مسلم لیگ (ن) کتنی بڑی قوت ہے، ہمیں بیانیوں کی بحث کا حصہ نہیں بننا چاہیے، اگر ہمارے پاس بیانیہ نہ ہوتا تو ہمارا حال بھی دیگر جماعتوں کی طرح ہوتا، ہمیں اتحاد سے اگلا الیکشن لڑنا ہوگا، اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) کا ہے کیونکہ پاکستان کا اگر کوئی مستقبل ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے۔
بیانیوں کی بحث کا شکار نہ ہوں، اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) کا ہے، مریم نواز
21
ستمبر 2021