امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا

18  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکی حکومت کی جانب سے سی پی سی (Countries of Particular Concerns) لسٹ میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جہاں منظم طور پر سنگین مذہبی آزادی کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہوں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران، پاکستان، چین ،برما، اریٹیریا، شمالی کوریا،  روس، سعودی عرب، ترکمانستان اور تاجکستان کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق سی پی سی کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیوبا، نکاراگوا ،الجزائر، کوموروس اور کو خصوصی واچ لسٹ میں بھی شامل کر رہا ہوں جو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث رہی ہیں۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ طالبان، الشباب، بوکو حرام، حیات تحریر الشام، حوثی، داعش، آئی ایس آئی ایس، گریٹر سہارا، داعش مغربی افریقہ، جماعت نصر الاسلام والمسلمین کو بھی خاص تشویش کی تنظیموں کے طور پر نامزد کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ہر سال سی پی سی لسٹ جاری کرتے ہیں جس میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جہاں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہوں۔ پاکستان کو سب سے پہلے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں سی پی سی لسٹ میں سال 2018ء شامل کیا گیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کی سی پی سی لسٹ میں شامل ممالک پر مذہبی آزادی کیلئے دباؤ ڈالتے رہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved