بھارت کے آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقاراے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خدیجہ رحمان اور آڈیو انجینئر ریاض الدین کی نکاح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی شرکت کی۔
اے آر رحمان نے انسٹاگرام پر بیٹی کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جوڑے کو سلامت رکھے۔
سوشل میڈیا صارفین اور بالی وڈ شخصیات نے اے آر رحمان کو بیٹی کی شادی پر مبارک دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 29 دسمبر کو خدیجہ رحمان اور ریاض الدین کی منگنی ہوئی تھی۔