چین کے بعد کورونا امریکہ میں بھی پھر سر اٹھانے لگا، کیسز کی تعداد میں 50 فیصد کا اضافہ

5  مئی‬‮  2022

امریکہ میں کورونا کے کیسز اور اس سے متاثرہ افراد کے ہسپتالوں میں داخل ہونے کی تعدادمیں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔

واشنگٹن – (اے پی پی): امریکی ریاستوں واشنگٹن، مسیسی پی، جارجیا، مین، ہوائی، ساؤتھ ڈکوٹا، نیواڈا اور مونٹانا میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں کورونا کیسز میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک کی ایک چوتھائی سے زیادہ آبادی  اعلیٰ درجے کے کورونا کمیونٹی لیول والی کاؤنٹی میں شامل ہے، جہاں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مراکز اِنڈور ماسکنگ کی سفارش کرتے ہیں۔یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ہفتے سے اوسطاً روزانہ ہسپتالوں میں داخل ہونے والوں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس بار اومیکرون کے’ بی اے- ٹو ‘ویرینئٹ کی ذیلی قسم کا بی اے – 2.12.2 ویرئینٹ پھیل رہا ہے، جس کی پہلی بار اپریل میں نیویارک کے ریاستی شعبہ صحت کے حکام نے نشاندہی کی تھی۔

یہ ویرئینٹ پہلے والے اومیکرون کی پہلی والی قسم سے 25فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔امریکی سائنسدانوں کے مطابق امریکہ اور جنوبی افریقہ تیزی سے کورونا کی نئی قسموں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔بی اے – 2.12.2 ویرئینٹ اکیلے اومیکرون کی تغیراتی شکل یا میونٹنٹ نہیں ہے ۔رپورٹ کے مطابق کئی ہفتوں کی کمی کے بعد، جنوبی افریقہ میں گزشتہ دو ہفتوں میں ملک میں کووڈ انیس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ٹیسٹ کی مثبتیت اور ہسپتالوں میں داخلہ بڑھا ہے ،وہاں سائنس دانوں نے کورونا کی نسبتاً دونئی ذیلی قسموں، BA.4 اور BA.5 کی نشاندہی کی ہے۔

جنوبی افریقہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیبل ڈیزیز کے مطابق، اپریل کے آخر تک تمام نئے کووڈ انیس کیسز میں سے تقریباً 60 فیصد تعداد دو نئی ذیلی اقسام کی پائی گئی ہیں ۔اومیکرون کی یہ نئی ذیلی شکلیں پوری دنیا میں پھیل رہی ہیں ۔بی اے ۔فور اومیکرون دنیا کے 15 ممالک اورامریکہ کی 10 ریاستوں میں رپورٹ کیا گیا ہے، جبکہ بی اے ۔فائیو دنیا کے 13 ممالک اور امریکہ کی پانچ ریاستوں میں سامنے آیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved