دانش کنیریا کا سابق کپتان بڑا الزام، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

6  مئی‬‮  2022

سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے الزام لگایا ہے کہ ہندو ہونے کی وجہ سے سابق کپتان شاہد آفریدی کا میرے ساتھ رویہ درست نہیں تھا اور وہ مجھ پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباو ڈالتے رہے۔

دانش کنیریا نے الزام لگایا کہ سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے میرا مؤقف تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور میری کرکٹ ختم ہوگئی۔سابق اسپنر نے مزید الزام لگایا کہ سب سے پہلے شعیب اختر نے آفریدی کے بارے میں یہ بات سرکاری ٹی وی پر آکر کہی، پاکستان ٹیم میں بڑے بڑے کھلاڑی شامل تھے، میرے مسائل ہمیشہ شاہد آفریدی کے ساتھ رہے کیونکہ وہ ٹیم میں مجھ سے اچھا رویہ نہیں رکھتے تھے اور مجھے ہمیشہ گرانے کی کوشش کرتے تھے۔

دوسری جانب سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دانش کنیریا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج وہ ہمارے دشمن ملک میں اس قسم کے مذہبی جذبات ابھارنے والے انٹرویو دے رہا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ جس دور کی بات کر رہا ہے میں اس وقت خود مذہب کو پوری طرح سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دانش کنیریا نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملک کا نام بدنا م کیا اور اپنی کرکٹ ختم کی، کنیریا سستی شہرت اور پیسے کمانے کے لئے الزام لگا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved