انتظار کی گھڑیاں ختم واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

8  مئی‬‮  2022

واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے جس نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے میسیج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں واٹس ایپ نے بتایا تھا کہ بعض صارفین کے لیے جلد میسیج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروا دیا جائے گا جس کے بعد جنوری میں اسے محدود صارفین میں پیش کردیا گیا تھا۔

تاہم گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں واٹس ایپ انتظامیہ نے بتایا کہ مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے اور اس میں اضافی ری ایکشنز شامل کرنے پر کام جاری ہے اور فیچر کو جلد عام کردیا جائے گا۔

اب واٹس ایپ نے مذکورہ فیچر متعارف کروادیا لیکن ابھی پاکستان سمیت کئی ممالک کے صارفین کے واٹس ایپ پر مذکورہ فیچر فوری طور پر سامنے نہیں آیا مگر جلد ہی پاکستانی صارفین بھی مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے 5 مئی کو ایک فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ واٹس ایپ پر میسیج ری ایکشن فیچر کو آج متعارف کروادیا گیا ہے، ماہرین مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں اضافی ری ایکشن بھی شامل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی مذکورہ فیچر میں مدد، شکریہ اور تعریف کے ایموجیز سمیت دیگر احساسات کے ری ایکشنز بھی شامل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مذکورہ فیچر بلکل ایسے ہی کام کرے گا جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور مسینجر کے میسیج پر صارفین ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved