وزیر اعظم عمران خان سے عالمی ماہر معاشیات آرتھر بیٹز لافر (Arthur Betz Laffer) نے ملاقات کی ہے، جس میں مشیر خزانہ شوکت ترین بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی ٹیکس کے نظام کی مختلف جہتوں پر گفتگو کی گئی۔
پاکستان میں ٹیکس بیس بڑھانے، ٹیکس کےنظام کی بہتری ، جدت اور اسے آسان ترین بنانے اور غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کیلئے مختلف آپشن زیر غور لائے گئے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی ریکارڈ کلیکشن عوام کے حکومت پربھرپور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، حکومت ٹیکس کے نظام میں بہتری اور آسانی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
پاکستان میں ٹیکس بیس بڑھانے، نظام کی بہتری اور جدت، عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے ساتھ ساتھ نظام میں آسانی لانے پر بھی گفتگو.
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) November 18, 2021