شوگر کے ساتھ موٹاپا کم کرنے میں بھی مفید چائے کے حیرت انگیز فوائد

10  مئی‬‮  2022

پھلوں کے فوائد سے تو ہم سب ہی واقف ہوتے ہیں لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اکثر پھلوں کے چھلکوں، گھٹلیں یہاں تک کہ پتوں میں بھی رب نے ہمارے لئے صحت کا خزانہ رکھا ہوتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق امرود کے درخت کے پتے سے بننے والی چائے بھی ہمیں کئی فائدے دیتی ہے

چائے بنانے کا طریقہ

امرود کے پتوں کی چائے عام گرین ٹی کی طرح بنتی ہے۔ پہلے اس کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر پانی نتھار لیں پھر دیگچی میں پانی کے ساتھ 7,8 پتے ڈال کر ابال لیں اور چولہا بند کردیں تھوڑی دیر ڈھکن لگا کر چھوڑ دیں اس کے بعد چھان لیں۔ چاہیں تو اس چائے میں ذائقے کے لئے تھوڑا شہد ملا لیں۔

وزن کم کرتی ہے

امرود کی چائے وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔اس میں موجود معدنیات جسم میں کومپلیکیٹڈ اکاربز کو چینی میں تبدیل ہونے سے روکتے ہیں جس سے وزن کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

ایکنی کم کرتی ہے

جن نوجوانوں کو ایکنی کی شکایت ہوتی ہے یہ چائے ان کے لئے فائدہ مند ہے۔یاد رہے کہ امرود کے پتوں میں بڑی مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو دانوں کے اندر بننے والے پیپ کو ختم کرتا ہے جس سے ایکنی میں واضح کمی آتی ہے۔ https://bitcoinbetsport.com

شوگر پر قابو

امرود کی چائے یہ کاربوہائیڈریٹس کو شکر میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے اسی وجہ سے جسم میں شکر کی مقدار کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے.جسم کے میٹابولزم کو تیز رکھتی ہے جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور خون میں شکر کی مقدار بھی زیادہ نہیں بڑھتی.

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved