اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ 47 برسوں سے جاری مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مذاکرات سے حل کیا جائے۔پانچ بڑی طاقتوں کے علاوہ بھی دنیا بہت بڑی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عالمی برادری کے اشتراک سے ایسی دنیا بنانا چاہتے ہیں جہاں امن، استحکام، خوشحالی اور آسان انصاف کا حصول ممکن ہو۔ افغانستان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں عالمی برادری کی امداد کی ضرورت ہے۔
74 برسوں سے جاری مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، ترکی کشمیریوں کے ساتھ ہے، طیب اردوان
22
ستمبر 2021