مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے مختلف آپریشن میں شہید کئے گئے افراد کے لواحقین کو لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے 15 نومبر کی شب نام نہاد سرچ آپریشن میں 4 نہتے کشمیریوں کو ماورائے عدالت شید کردیا تھا، اور آپریشن کی تفصیلات میں بتایا گیا تھا کہ ان کا تعلق حریت کے شدت پسندوں سے تھا، جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔
بھارتی فورسز نے موقف اپنایا تھا کہ مقامی افراد کا قتل تشدد پسند عناصر کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہوا، جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے ان نہتے شہریوں کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، اور بعد میں انہیں شہید کردیا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی فورسز 2020ء میں شروع کی جانے والی پالیسی کے تحت سرچ آپریشن میں قتل کئے گئے افراد کو دورافتادہ علاقوں کے قبرستانوں میں بے نامی قبر کے ساتھ دفن کر دیتی ہیں، اور لواحقین کے رابطے کرنے پر انہیں لاپتا افراد کی لسٹ تھما دی جاتی ہے۔
حالیہ کاروائیوں میں الطاف بھٹ سمیت شہید کئے گئے 4 نہتے افراد کے لواحقین بھارتی فورسز کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے تھے کہ مسلح فورسزنے سرینگر میں مظاہرے کے مقام کی لائٹیں بند کر کے بعد مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور مظاہرین کو گھسیٹ کر پولیس کی گاڑی میں ڈال دیا اور اس دوران مقتولین کے اہل خانہ سخت سردی میں لاشوں کی تدفین کیلئے دہائیاں دیتے رہے۔
#Kashmir: Heartbreaking to see our colleague @saimabhat and her family being dragged into a police vehicle after they held over 12 hours of peaceful demonstration. The families are demanding bodies of their kin who were killed at #Hyderpora on Monday.
pic.twitter.com/a5SOLOgBeK— Azaan Javaid (@AzaanJavaid) November 17, 2021
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرین میں سے ایک شخص نے پولیس کی بندوق کا رخ اپنے سینے کی طرف کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ مجھے گولی مارو دہشت گردو۔
This is happening right now is Srinagar. Family is being detained for demanding a dead body. #Kashmir pic.twitter.com/mJf705djRw
— Haziq Qadri (@haziq_qadri) November 17, 2021
واضح رہے کہ بھارتی قابض افواج نے یکم اکتوبر سے اب تک جعلی مقابلوں اورنام نہاد سرچ آپریشنز میں کم از کم 30 کشمیریوں کو شہید، جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔