اپنے بیان میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے لیکن اس سے بھی زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ان ٹرکوں میں افغانستان کی عوام کیلئے امدادی سامان پہنچایا جا رہا تھا۔ کسی کے جھنڈے کی توہین کرنا اس قوم کی توہین کرنے کے مترادف ہے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حکومت نے ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں غیر مسلح کر دیا ہے۔ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کے تمام رہنماؤں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائےگا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز طورخم بارڈر سے امدادی سامان افغانستان لے کرجانے والے ٹرکوں سےافغانستان داخلے کے بعد پاکستانی پرچم اتارلیا تھا، جس پر طالبان حکومت نے سخت غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔