وزیراعظم نےسمندر پار پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل سروس کا آغاز کر دیا

19  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نےسمندر پار پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی (پی او اے) سروس کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل حل نیشنل ڈیٹا بیس اورنادرا نے وزرت امور خارجہ کے تعاون سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے پاور آف اٹارنی کے حصول کے لیے ایک ویب بیسڈ سلوشن تیار کی جس سے سمندر پار پاکستانی پاور آف اٹارنی کے اجرا کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔نادرا کی تیار کردہ یہ جدید سہولت جدید ترین پاک آئی ڈی آن لائن بائیومیٹرک ویریفکیشن سروسز کا استعمال کرتی ہے۔

نادرا نے درخواست کے عمل میں ایک ویڈیو انٹرویو کا آپشن بھی شامل کر رکھا ہے جس سے پاکستانی سفارتخانے میں قونصلر افسر درخواست دہندہ اور گواہان کا آن لائن انٹریو لے کر پاور آف اٹارنی کے اجرا کے لیے ان کی رضامندی کو نوٹرائزڈ کریں گے۔اس پورٹل میں اسکین شدہ دستاویزات اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کی خصوصیات ہیں اور یہ قونصلر افسر کو نادرا ڈیٹا سے تفصیلات کا موازنہ اور تصدیق کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ تارکین وطن کے لیے ڈیجیٹل خدمات کا آغاز وزیر اعظم کے عوامی خدمات کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سال 73 ہزار سے زائد سمندر پار پاکستانی پاور آف اٹارنی جنرل کے حصول کے لیے سفارتخانوں اور مشنز کا رخ کرتے ہیں۔طارق ملک کا کہنا تھا کہ جن ممالک یا شہروں میں پاکستانی سفارتخانہ یا قونصل خانہ نہیں ہے زیادہ تر وہاں مقیم پاکستانی اس آن لائن سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے، جنہیں اس سے قبل پاور آف اٹارنی کے اجرا کے لیے قریبی ملک میں پاکستانی سفارتخانے جانا پڑتا تھا۔

اس سہولت کا پائلٹ مرحلہ بیرون ملک پاکستان کے 10 مشنز میں شروع کیا گیا ہے جسے بعد ازاں دیگر تمام مشنز میں نقل کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved