نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 40 سالہ برینڈن میک کولم 2 جون سے لارڈز میں شروع ہونے والے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ فی الحال وہ انگلینڈ کا ورکنگ ویزہ ملنے کے منتظر ہیں۔
برینڈن میک کولم کو ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کے سلیکشن پینل کا متفقہ تھا جس میں سی ای او ٹام ہیریسن، ایم ڈی راب کی، اسٹریٹجک ایڈوائزر اینڈریو اسٹراس اور پرفارمنس ڈائریکٹر مو بوباٹ شامل ہیں۔
Say hello to our new boss! 👋@Bazmccullum | #EnglandCricket pic.twitter.com/T6CiX5OgE5
— England Cricket (@englandcricket) May 12, 2022
نیوزی لینڈ کے سابق جارح مزاج بیٹسمین برینڈن میک کولم ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کوچ ہیں۔
وہ 101 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ 2012 سے 2016 کے درمیان نیوزی لینڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔