پی ایس ایل 7 سے پی سی بی کو کتنا منافع ہوا؟

13  مئی‬‮  2022

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کو پاکستان سپر لیگ  پی ایس ایل سیون سے دو ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا ہے اور تمام فرنچائزرز کو آئندہ ہفتے اسٹیٹمنٹ بھجوا دی جائیں گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریزرو 15 ارب روپے ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل سیون سے نیٹ منافع تقریباً دو ارب روپے سے زائد کا ہوا ہے جبکہ 5 ٹیموں کو اچھا مالی فائدہ ہو گا۔

پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن کی تمام تفصیلات جلد فرنچائزرز کو موصول ہو جائیں گی، پی ایس ایل فائیو اور  پی ایس ایل اکاؤنٹنگ نقصان 70 کروڑ روپے کا ہوا ہے، کووڈ 19 کی وجہ سے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن میں ٹیموں کو مراعات دیں، تقریباً ایک ارب کے اخراجات برادشت کیے۔

اس وقت پی سی بی کے پاس 15 ارب روپے کے ریزروز  ہیں۔ اس سے قبل مالی سال میں 12 ارب روپے تھے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز 4 وینیوز  پر ہوں گے جن میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved