مقامی نمائندوں کی نظریں 24 جون کوسپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پرلگ گئیں
تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات سے مسلسل راہ فراراختیارکررہی ہے۔پی ٹی آئی نے اقتدارمیں آنے کے بعداسلام آباد،پنجاب اورخیبرپختونخوامیں مقامی حکومتیں تحلیل کردی تھیں۔ پنجاب میں بلدیاتی حکومتیںصرف دو سال چل سکی تھیں جنہیں حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بحال نہیں کیا۔ بلدیاتی نمائندوں کی نظریں اس معاملے پر عدالت عظمیٰ کی 24 جون کوہونے والی سماعت پر ہیں۔اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی پانچ سالہ مدت رواں سال فروری میں ختم ہوئی۔
آئین کے مطابق حکومت چھ ماہ میں انتخابات کرانے کی پابندہے،پانچ ماہ گزر چکے ہیں اورحلقہ بندیوں سمیت انتخابات کے لئے کسی کام کا آغاز نہیں کیا گیا، حلقہ بندی انتخابات سے تین ماہ قبل شروع ہونی تھیں۔ یہی صورتحال خیبرپختونخواکی ہے جہاں پی ٹی آئی دوسری بار حکومت کررہی ہے مگربلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔