پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید7اموات

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہوگئےاور مثبت کیسز کی شرح 0.81 فیصد رہی اور اس میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 319 کیسز سامنے آئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.81 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 7 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 28 ہزار 655 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 559 تک پہنچ گئی ہے۔


اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 411 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 094 ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved