قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار حادثے میں ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنزول میں کار حادثے کا شکار ہو کر انتقال کر گئے تھے جس پر موجودہ و سابق کرکٹرز کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
My heartfelt condolences to the friends, family, and fans of #AndrewSymonds. There is no set time for leaving this world so we must live each day with happiness and become good memories for the world. Shane Warne and Andrew contributed so much to cricket RIP pic.twitter.com/31K6Yip4rK
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 15, 2022
شعیب اختر کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اینڈریو سائمنڈز کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فیملی ممبرز، دوستوں اور چاہنے والوں سے تعزیت کی۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ دنیا سے جانے کا کوئی وقت متعین نہیں ہے لہذا ہمیں ہر روز خوشی کے ساتھ گزارنا چاہیے اور دنیا کے لیے اچھی یاد بننا چاہیے۔
پاکستان کے سابق کپتان نے مزید لکھا کہ شین وارن اور اینڈریو سائمنڈز کی کرکٹ کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔