معاشی بحران کے باعث جاوید آفریدی کی سری لنکن کرکٹ کو اسپانسر کرنے کی پیشکش

15  مئی‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے حالیہ معاشی بحران کے درمیان سری لنکا کرکٹ کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر اسپانسر شپ کی پیشکش کی ہے ۔

جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سری لنکا کے لوگ کرکٹ کو اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا کہ ہم پاکستانی کرتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال اتنی اچھی نہیں ہے جس سے لنکن کرکٹ شائقین کو تکلیف ہوئی ہوگی۔

پشاور زلمی کے مالک  نے کہا کہ ‘لہٰذا میں سری لنکن کرکٹ  کو عالمی کرکٹ کے میدان میں اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے کیلئے  اسپانسر کرنے کے لیے مکمل حمایت کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ سری لنکا کو تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved