امریکی ٹرانسپورٹ کمپنی اوبر( Uber) روبوٹ اور خودکار گاڑیوں کے ذریعے کھانے کی ترسیل کا تجربہ کررہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ خودکار نظام ( آٹومیشن) مستقبل میں منافع حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے اس لیے کپمنی امریکی شہر لاس اینجلس میں دو تجرباتی پروگرام شروع کررہی ہے جس میں مختصر سفر کے لیے چار پہیوں والے روبوٹ اورطویل فاصلے طے کرنے کے لیے خود کار ڈرائیونگ والی کاریں شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے اس تجربے کے بعد سے زیادہ تر لاس ایجنلس کے Uber Eats کے صارفین کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے آرڈرز روبوٹس کے ذریعے حاصل کرسکیں۔
اس تجربے کی سربراہی کرنے والے کمپنی کے رکن نوح زیچ کاکہنا ہے کہ ‘یہ اوبر پر ڈیلیوری کرنے والی خود کار گاڑیوں کا پہلا باب ہے’۔