امریکہ نے آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز ہائپر سونک ہتھیاروں کا کامیاب تجربہ کیاہے۔
امریکی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ ائیر فورس کےB-52H سٹراٹ فورٹریس طیارے نے جنوبی کیلیفورنیا کے ساحل پرفضاء سے مار کرنے والے اسلحے کا کامیاب فائر کیا ۔
بیان کے مطابق طیارے سے الگ ہونے کے بعدہتھیاروں کی رفتار آواز کی رفتار سے پانچ گنا تک پہنچ گئی، جس کے بعد حکام نے تجربےکو ایک بڑی کامیابی قراردیاہے۔
امریکی حکام نے بتایا ہے کہ یہ ہتھیارلاک ہیڈ مارٹن کمپنی کی طرف سے ہائی اسپیڈ حساس ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔
یادرہے کہ مغربی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں چین نے بھی آواز کی رفتار سے انتہائی تیز سپر سونک میزائل کاتجربہ کیا تھا جو ایٹمی وارہیڈز بھی لیجانے کی صلاحیت رکھتا تھا، لیکن چینی حکام کی جانب سے اس تجربے کی تردید کی گئی تھی۔