پی سی بی کا کھلاڑیوں کی پنشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان

19  مئی‬‮  2022

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت تمام کٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کی پنشن میں فی کس ایک لاکھ روپے کے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کی پنشن میں اضافے کے بعد اب دس یا اس سے کم ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ماہوار ایک لاکھ 42 ہزار روپے پنشن ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیارہ سے بیس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑی ماہوار ایک لاکھ 48 ہزار روپے پنشن وصول کریں گے، اسی طرح 21 یا اس سے زائد ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ٹیسٹ کرکٹرز کی ماہوار پینشن 52 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 52 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

پی سی بی ویلفیئر پالیسی میں ترمیم کے بعد اب کسی بھی سابق ٹیسٹ کرکٹر کی وفات کے بعد ان کی پنشن ان کی اہلیہ کو پی سی بی سے وصول کرنے کا اختیار ہوگا، اس سے قبل کرکٹر کی وفات کے بعد ان کے قانونی ورثاء کو صرف ایک مرتبہ ہی پنشن وصول کرنے کا حق تھا، جو ان کی کٹیگری کی بریکٹ کے مطابق 12 ماہ کے برابر تھی۔

پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی آخری مرتبہ جنوری 2019ء میں اپ ڈیٹ کی گئی تھی، لہٰذا پی سی بی نے مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں سالانہ اضافے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved