کھجور میں یہ چیز ملا کر کھائیں اور خون کی کمی کو پورا کریں

20  مئی‬‮  2022

جسم میں خون کی کمی ہوجانے سے انسان صحت مند نہیں رہتا اور اس ایک مسئلے کی وجہ سے جسم میں کئی اور بے قاعدگیاں آجاتی ہیں۔

خون کی کمی جس کو اینیمیا بھی کہا جاتا ہے ایک سنگین بیماری ہے جس میں خون کے سرح خلیات میں ہیموگلوبن نامی عنصر بننا کم ہوجاتا ہے جو کہ جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی فراہمی کا کام بھی کرتا ہے۔

خون کی کمی سے جسم میں آکسیجن کی صحیح مقدار میں فراہمی نہیں ہو پاتی اور اس سے سنسناہٹ کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے۔آہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں جسم میں تیزی سے خون بنانے میں مدد دینے والا  گھریلو ٹوٹکا بتا رہے ہیں جسے ابھی استعمال کریں۔

ٹپ:

٭ روزانہ نہار منہ ایک کھجور کو دھو کر اس کی گھٹلی نکال دیں اور اس میں سفید تل ڈال کر کھائیں اور اس کے بعد ایک گلاس سادہ پانی پی لیں۔اس ٹپ سے نہ صرف آپ کے جسم میں خون کی کمی پوری ہوگی ساتھ ہی پیٹ کے دیگر مسائل میں بھی مفید ہے۔

٭ سرخ لوبیے کو ابال کر اس کو بلینڈ کرلیں اور اس کو ایک گلاس دودھ میں ڈال کر پی لیں۔اگر شوگر کا مرض نہیں ہے تو ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ چینی یا ایک چمچ شہد ڈال لیں۔یہ مشروب ہیموگلوبن پیدا کرنے کے لئے مفید ہے۔یاد رکھیں کسی بھی ٹوٹکے کا فوری رزلٹ نہیں آتا لہٰذا اس کو روزانہ صبر سے استعمال کیجئیے۔

نوٹ :

یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں.

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved