ایک اور اسلامی ملک متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا
تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے میں ایک بار پھر پرچم لہرا دیا گیا اور سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا ہے۔
متحده عربي اماراتو په پلازمېنه کابل کې خپل سفارت د خپل بیرغ په پورته کولو سره بېرته پرانېست. د نورو مثبتو ګامونو په لور یو مثبت ګام.
متحده عرب امارات او افغانستان پخوانۍ ښې اړیکې لري، باید لا غښتلې او پياوړی شي— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) November 20, 2021
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کئی ممالک نے اپنے سفارتخانے بند کردیے تھے تاہم پاکستان، روس اور چین کے سفارتخانے معمول کے مطابق کام کرتے رہے۔
دوسری طرف طالبان نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی۔ وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل کا کہنا تھا کہ ہم آج سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردیں گے اور 3 ماہ کی تنخواہ ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو 23 اگست سے اب تک کی تنخواہ ادا کی جائے گی اور کچھ سرکاری ملازمین کوطالبان کے قبضے سے پہلے والے مہینے کی بھی ادائیگی کی جائے گی۔