بالی ووڈ کے معروف اداکاروں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان فلم اسٹارز کے گٹکے اور تمباکو برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے پر تمنا ہاشمی نامی سوشل ایکٹویسٹ کی جانب سے مقامی عدالت میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے، اور کیس کو سماعت کیلئے بھی مقرر کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ، امیتابھ، اجے اور رنویر کو بہار کورٹ میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ معروف فلمی شخصیات اپنی شہرت کا غلط استعمال کررہے ہیں، اور نوجوان نسل کو نشے کی جانب راغب کر رہے ہیں۔
تمنا ہاشمی کا کہنا ہے کہ ان بالی ووڈ اسٹارز کو بچے اور کم عمر لڑکے لڑکیاں بھی فالو کرتی ہیں اگر وہ گٹکے اور تمباکو جیسے برانڈ کی تشہیری مہم میں شامل ہوں گے تو مداحوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور وہ بھی غلط اشیا کا استعمال کرسکتے ہیں۔
مذکورہ بھارتی اداکاروں کے خلاف کیس کی پہلی سماعت بہار کورڈ میں رواں ماہ 27 مئی کو ہوگی۔