پاکستانی ڈرائیور کی امریکا میں ریسنگ ٹریک پر اہم کامیابی

21  مئی‬‮  2022

پاکستان کے انعام احمد انڈی پرو 2000 سیریز کے راؤنڈ 3 میں ایک اور کامیابی حاصل کرکے باربر موٹر اسپورٹس پارک میں چیمپئن شپ  میں اہم پوزیشن حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔

امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں ہونے والی  چیمپئن شپ میں امریکی، یورپی، برازیلین اور نھارتی نژاد ڈرائیورز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

اتوار کی ریس 2 کے دوسرے کوالیفائنگ سیشن میں انعام نے پہلے دو سیکٹرز میں تیز ترین وقت پر ریکارڈ قائم کیا لیکن تیسرے اور آخری سیکٹر میں ایک چھوٹی سی غلطی نے انہیں  سیزن کی پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا۔

انعام احمد کی اسمارٹ اور کلین دوڑ نے انہیں ریس میں چوتھا نمبر حاصل کرنے میں مدد کی، حیران کن کارکردگی کے ساتھ یہ سیزن میں ان کا تیسرا ٹاپ فور اختتام تھا، اب وہ چیمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر رہنے سے صرف نو پوئنٹس کی دوری پر ہیں۔

انعام نے اپنے ارادے اور دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  میری اگلی ریس ریسنگ کیپیٹل آف دی ورلڈ میں ہے، میں پاکستانی پرچم کی سربلندی کی پوری کوشش کروں گا، اگلا ایونٹ 13 مئی کو انڈیانا پولیس موٹراسپیڈ وے پر ہے۔

انعام کی ریسیں انڈی پرو 2000 سیریزکے یوٹیوب چینل پر دیکھی جاسکتی ہیں،  ان کے پچھلے ریسنگ کارناموں میں ورلڈ کارٹنگ اور برٹش فارمو 3چیمپئن شپ جیتنا شامل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved