بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کو عدالت نے 32 برس پرانے کیس میں ایک سال کے لئے جیل کی سزا سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 32 برس پرانے کیس میں سزا بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو 1 برس قید کی سزا سنا دی۔ جس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے خود کو قانون کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔
نوجوت سنگھ سدھو پر 1988 میں ایک شہری پر تشدد کا الزام تھا، گرنام سنگھ نامی شہری مبینہ طور پر تشدد کے باعث مر گیا تھا۔