رات میں بھی بجلی بنانے والے سولر سیل

22  مئی‬‮  2022

روایتی شمسی (سولر) سیل دھوپ کی کرنوں سے بجلی تیارکرتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے رات کو بجلی بنانے والے شمسی سیل اور پینل میں اہم پیشرفت کی ہے۔

لیکن نظری طور پر یہ ممکن ہے کہ اگر سولر سیل کو حرارت دی جائے تو وہ روشنی خارج کرنے لگتے ہیں یعنی اس عمل کو الٹا کرسکتے ہیں۔ اب اسی کی بدولت ایک عملی نمونہ تیار کیا گیا ہے جو رات کے وقت بھی بجلی تیار کرسکتا ہے۔ اس طرح کی ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ میں رات کومنظر دکھانے والے فوجی چشموں میں پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔

اس کا اصول سادہ ہے کہ دن بھر دھوپ میں تپتے رہنے کے بعد شمسی سیل مغرب کے بعد دھیرے دھیرے اپنی حرارت خارج کرتے رہتے ہیں۔ یہ آلہ عین اسی موقع پر باہر بھاگتی حرارت سے بجلی بناتا ہے۔ فی الحال یہ ایک چھوٹا سا پروٹوٹائپ ہے لیکن اسے موجودہ سولر سیل ٹیکنالوجی کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لیکن اب بھی یہ آلہ بجلی کی معمولی مقدار ہی بنا پارہا ہے۔ اسے تھرموریڈی ایٹوو پروسیس کا نام دیا گیا ہے جس میں بالخصوص تپتی زمین یا رات کو سرد پڑتے شمسی سیل سے انفراریڈ شعاعوں کے اخراج یعنی حرارت سے بجلی بنائی جاسکتی ہے۔

اس کی تیاری میں مرکری کیڈمیئم ٹیلورائڈ استعمال کی گئی ہے جو پہلے ہی انفراریڈ آلات میں استعمال ہوتی رہی ہے۔ جب اسے 20 درجے سینٹی گریڈ پر گرم کیا گیا تو ایک مربع میٹر پر سوادوملی واٹ فی مربع میٹر بجلی حاصل ہوئی۔ اگرچہ یہ بہت کم مقدار ہے لیکن اس سے ٹیکنالوجی کی افادیت ضرور سامنے آتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved