پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے 25 مئی کو چار کرکٹرز کو سرپرائز فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا ہے، اس کی اطلاع کرکٹ پاکستان نے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عمر اکمل، صہیب مقصود، حارث سہیل اور شرجیل خان کو بورڈ نے طلب کیا ہے، کیونکہ وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں جاری کنڈیشنگ کیمپ کے لیے مدعو کیے گئے ساٹھ کرکٹرز کی فہرست میں شامل نہیں تھے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ کھلاڑیوں کو پہلے فزیکل اسسمنٹ کے لیے بلایا گیا اور ان کی دستیابی کی تصدیق کے بعد کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے بارے میں پیغام موصول ہوا۔
فٹنس ٹیسٹ میں دیگر مختلف جسمانی مشقوں کے ساتھ ساڑھے سات منٹ میں دو کلومیٹر کی دوڑ شامل ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کھلاڑی لاہور کی شدید گرمی میں فٹنس ٹیسٹ کرانے پر خوش نہیں ہیں۔