امریکہ کا عراق سے فوجی دستے واپس بلانے کا اعلان

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق اس سال کے آخر تک عراق میں موجود تمام لڑاکافوجیوں کوواپس بلالیا جائے گا۔

لائیڈ آسٹن نے بحرین میں سالانہ منامہ سکیورٹی ڈائیلاگ کے موقع پر عراق کے وزیردفاع جمعہ الجبوری سے ملاقات کی اور کہا کہ عراق میں امریکہ کااشتراک عراق کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ انٹیلی جنس، مشورے اور معاونت پر مشتمل ہوگا، اور داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت اور مدد کرتے رہیں گے۔

اس سے قبل  منامہ فورم میں لائیڈ آسٹن نے اپنے خطاب کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ  میں اتحادیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ چین کے ساتھ کشیدگی پر بڑھتی ہوئی توجہ کے باوجود امریکہ خطے کی سلامتی کیلئے  پُرعزم ہے، اپنے اتحادیوں کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔

یاد رہے کہ  خلیجی عرب ریاستوں نے حال ہی میں امریکہ کے  افغانستان سے انخلا کے بعد خطے میں صدربائیڈن کی عدم توجہ کے بارے میں غیریقینی رویے کااظہارکیا تھا، اسی لئے ان ریاستوں نے  بیک ڈور چینل سے  ایران ، امریکہ اور عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے  مذاکرات پرشدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved