ایران کی دوسری بڑی ائیر لائن کے سسٹم پر سائبر حملہ

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

ایران کی دوسری بڑی ائیر لائن ماہان ایئرکی انتظامیہ نے 21 نومبر 2021ء کو بتایا ہے ان کی ویب سائٹ پر ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہماری تمام پروازیں بروقت ہونے کے باوجود ہماری ویب سائٹ بند کر دی گئی۔

کمپنی کے ترجمان عامرحسین ذوالنوری نے ایران کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ ہماری انٹرنیٹ سیکیورٹی ٹیم سائبرحملے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ ویب سائت سے کسی قسم کا مواد نہ چرایا جا سکے۔

سائبر حملوں کے بعد ماہان ائیر لائن کی متعدد پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے، جس کے باعث مسافروں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔

ماہان ایئرایران کی سرکاری فضائی کمپنی کے بعد ملک کی دوسری بڑی ائیرلائن  ہے جو 2011ء سے امریکہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہے، لیکن اس کے باوجود اندرون ملک کے علاوہ یہ یورپ اور ایشیاء کے متعدد روٹس پر پروازیں چلاتی ہے، ماہان ایئرکے کمپیوٹر نیٹ ورکنگ سسٹم کو ماضی میں بھی متعدد سائبرحملوں میں نشانہ بنایا جاچکاہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ مہینے ایران کے فیول سٹیشنز پر حملہ ہو تھا جس کے بعد ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved